جعفرآبادمیں تیسرے روزبھی پولیو مہم کابائیکاٹ ، سینکڑوں بچوں کو قطرے احتجاجاً نہ پلانے دیئے

بدھ 26 فروری 2014 22:11

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) جعفرآباد کی تحصیل گنداخہ کے گوٹھ غلام محمد جمالی کے رہائشیوں کی جانب سے پولیو مہم کا بائیکاٹ کرتے ہوئے تیسرے روز بھی اپنے گاؤں کے سینکڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے احتجاجاً نہیں پلانے دیئے اس واقع پر سیکرٹری خوراک سعید احمد جمالی ڈی سی جعفرآباد سید ظفر علی شاہ بخاری پی پی ایچ آئی کے سلیم احمد کھوسہ ڈی ایچ او جعفرآباد ڈاکٹر فدا حسین گولہ اوستہ محمد پہنچے جہاں پر انہوں نے گوٹھ غلام محمد کے احتجاج کرنے والے نمائندوں مومن خان جمالی سے ملاقات کرکے پولیو مہم کے بائیکاٹ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا بلوچستان کو پولیو سے پاک بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں سیکرٹری خوراک بلوچستان ڈاکٹر سعید احمد جمالی گوٹھ غلام محمد کے رہائشیوں کو پولیو مہم کے بائیکاٹ کو ختم کرانے کیلئے ڈی سی جعفرآباد سید ظفر علی شاہ بخاری نے آٹھ رکنی کمیٹی قائم کردی تفصیلات کے مطابق گذشتہ تین روز سے گوٹھ غلام محمد کے سینکڑوں رہائشیوں نے احتجاجاً پولیو مہم کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو کے ویکسین پلا نے نہیں دیئے ان کا مطالبہ ہے کہ گوٹھ غلام محمد میں 2010سے سلابی اور آر بی ڈی او نالے کا پانی ان کی زمینوں پر کھڑا ہے جسکو سندھ ایریگیشن کی جانب سے راستہ نہیں دیا جارہا ہے اس کو فوری طور پر راستہ دیکر پانی کو نکالا جائے تو پولیو مہم کا بائیکاٹ ختم کیا جائیگا جس پر صوبائی حکومت فوری حرکت میں آگئی سیکرٹری فوڈ ڈاکٹر سعید احمد جمالی ڈی سی جعفرآباد ڈی ایچ او جعفرآباد اور پی پی ایچ آئی جعفرآباد کے سلیم احمد کھوسہ پر مشتمل ٹیم اوستہ محمد پہنچی جہاں پر انہوں نے سارے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی جس میں پی پی ایچ آئی کے سلیم احمد کھوسہ اسسٹنٹ کمشنر سمیع الہ شیخ ڈاکٹر قدرت اللہ ڈاکٹر نصراللہ ایکسین ایری گیشن محمد ایوب مومن خان جمالی اور پریس کلب اوستہ محمد کے سینئر نائب صدر عبداللہ مگسی انفارمیشن سیکرٹری ظفر اللہ جتک شامل ہیں کمیٹی گوٹھ غلام محمد جاکر احتجاج کرنے والوں سے ملاقات کرکے پولیو مہم کا بائیکاٹ ختم کرانے میں کردار ادا کریں گے اس موقع پر سیکرٹری خوراک ڈاکٹر سعید احمد جمالی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا حکومت بلوچستان پولیو مہم کی کامیابی کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے تاکہ صوبے کا ایک بچہ بھی پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے ۔

متعلقہ عنوان :