پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، رواں برس کیسز کی تعداد 22 ہوگئی

بدھ 26 فروری 2014 22:22

وانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، رواں برس ظاہر ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 22 ہوگئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں پولیو کا نیا کیس شمالی وزیرستان کے رہائشی بچے آئینہ گل میں وائرس کی تصدیق سے سامنے آیا، 18 ماہ کا آئینہ تحصیل میران شاہ کا رہائشی ہے۔ذرائع کے مطابق آئینہ گل کو والدین نے کبھی انسداد پولیو قطرے نہیں پلوائے۔واضح رہے کہ رواں برس ملک میں 22 پولیو کیسز سامنے آ چکے ہیں، فاٹا کے 19 اور خیبرپختونخوا کے 3 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :