خالی آسامیوں پر بھرتی کے وقت علاقائی کوٹہ پر سختی سے عمل کیا جائے،چیئرمین سینیٹ،پی آئی پی ایس اہم ادارہ ہے، قانون سازی کے شعبہ میں اراکین پارلیمنٹ کو بھر پورخدمات دے سکتا ہے ، اسے جدید خطوط پر استوار کیا جائے،نیئرحسین بخاری
جمعہ 28 فروری 2014 19:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے پاکستان کا ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کو ہدایات دی ہیں کہ ادارے میں خالی آسامیوں پر بھرتی کے وقت علاقائی کوٹہ پر سختی سے عمل کیا جائے اور خالی آسامیوں کو تمام قومی و علاقائی اخباروں میں مشتہر کیا جائے تاکہ سب کو موقع مل سکے۔چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ PIPS ایک اہم ادارہ ہے اور قانون سازی کے شعبہ میں اراکین پارلیمنٹ کو بھر پورخدمات دے سکتا ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ اسے جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ نے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے بورڈ آف گونرز کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا جس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کے علاوہ اراکین قومی اسمبلی زاہد حامد ، ایس اے اقبال قادری،دانیال عزیز اور رکن سینیٹ مشاہد حسین سید اور پنجاب اسمبلی کے سپیکر رانا محمد اقبال ، سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی اور سپیکر خیبر پختونخوا سمبلی اسد قیصر نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.