قوموں کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا کردار ایک مسلمہ حقیقت ہے،شوکت یوسفزئی،ایک کامیاب اور متوازن معاشرے کے قیام کے لئے سیاست و حکومت میں خواتین کی نمائندگی ناگزیر ہے، وزیرصحت خیبرپختونخوا
جمعہ 28 فروری 2014 19:39
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا کردار ایک مسلمہ حقیقت ہے۔ایک کامیاب اور متوازن معاشرے کے قیام کے لئے سیاست و حکومت میں خواتین کی نمائندگی ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ویمن امپاورمنٹ اینڈ پولیٹیکل پارٹیسپیشن سے متعلق پراجیکٹ پر منعقدہ مشاورتی ورکشاپ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی،پارلیمنٹرینز،خواتین اراکین صوبائی اسمبلی،ڈائریکٹر فنانس اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی ورکشاپ میں شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء کو خیبر پختونخواسالانہ ترقیاتی پروگرام کی تشکیل اور نفاذ کے مراحل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے)
شوکت علی یوسفزئی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے لئے کوئی نئی سکیم نہیں دی گئی بلکہ پہلے سے جاری پروگراموں پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ خواتین کو مضبوط کئے بغیرمعاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جاسکتا کیونکہ کامیاب معاشرے کی تشکیل میں خواتین نے ہمیشہ بنیادی کردار اداکیاہے جس کا انکار ممکن نہیں۔وزیر صحت نے کہا کہ خواتین کو سیاسی،سماجی اور ادبی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کرنی چاہیے کیونکہ خواتین کے مسائل اور ان کے مطالبات کو وہ بہتر انداز میں سمجھ سکتی ہیں۔ورکشاپ کا انعقاد پاک ویمن اور یو این ویمن کے باہمی اشتراک سے کیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.