پشاور میں ”صحت کاانصاف“ پروگرام کاپانچواں مرحلہ جاری

ہفتہ 1 مارچ 2014 11:52

پشاور میں ”صحت کاانصاف“ پروگرام کاپانچواں مرحلہ جاری

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) پشاور میں پولیو سمیت 9 مہلک بیماریوں سے بچاوٴ کے لئے صحت کا انصاف پروگرام کا آج پانچواں مرحلہ ہے۔ مہم کے دوران ضلع بھرمیں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

،صحت کا انصاف پروگرام کے پا نچویں مرحلے میں پشاور کی 92 یو نین کونسلز اور کنٹونمنٹ بورڈ کے پانچ حلقوں میں 7 لاکھ 54 ہزار سے زیادہ بچوں کو نو مہلک بیماریوں سے بچاو کی ویکسین دی جائے گی۔

جس کے لئے 4 ہزارسے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ مہم کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جبکہ ضلع بھر میں سرکاری اور نجی پرائمری اسکول بند کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے ایک روز کے لیے صبح 8 سے شام 5بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :