خیبرایجنسی میں انسداد پولیو مہم کے دوران دھماکوں سے6 خاصہ داراہلکار جاں بحق، کئی زخمی
ہفتہ 1 مارچ 2014 13:05
خیبر ایجنسی(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) جمرود میں انسداد پولیو مہم کے دوران یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کے 6 اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔خیبر ایجنسی میں جمرود کے علاقے لاشورہ میں انسداد پولیو مہم کے دوران رضاکاروں کی سیکیورٹی پر معمور خاصہ دار فورس اور لائن آفیسرز کی گاڑیوں کے قریب یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 11 خاصہ دار اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 6 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے،جاں بحق ہونیوالوں کے نام صوبیدار اختر منیر ، صوابیدار سید کریم، سپاہی قدیر عزیز، سپاہی شفیق، سپاہی نور ولی جبکہ زخمیو ں میں فضل الرحمن ،ناصر شاہ، نصیر، شفیق الرحمان ، حبیب شاہ کے نام شامل ہیں، زخمیوں کو فیض آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور لایا گیا ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.