مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے خطبے کے مختلف زبانوں میں تراجم کا سلسلہ شروع ہوگیا

ہفتہ 1 مارچ 2014 15:06

مکتہ المکرمہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے خطبے کے مختلف زبانوں میں تراجم کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سعودی اخبار کے مطابق مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے خطبے کے مختلف زبانوں میں ترجمے شروع کردیئے گئے ہیں ، ابتدائی طور پر شاہ فہد اینیکس میں خطبہ جمعہ کے انگریزی اور اردو زبانوں کے ترجمے انٹرا ایم ایف پر دیئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق مکمل تجزیئے کے بعد اس سروس کا دائرہ کار پورے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺتک پھیلایا جائیگا۔