شام میں سوائن فلو وائرس سے 19افراد ہلاک ہو گئے، وزارت صحت نے تصدیق کردی

ہفتہ 1 مارچ 2014 15:07

دمشق (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) شام میں سوائن فلو وائرس سے 19افراد ہلاک ہو گئے ۔شامی وزارت صحت نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرض کے کل 59 مریض موجود ہے ۔

(جاری ہے)

ایک پریس کانفرنس میں شامی وزیر صحت سعد النائف نے کہا کہ سوائن فلو کا پھیلاؤ دارالحکومت دمشق سے 220کلو میٹر دور شمالی صوبے حاما میں دیکھنے میں آیا ہے جس کو روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ دمشق میں عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ ایلز بتوہلوف نے میڈیا کو بتایا کہ شامی حکومت کو ہنگامی طور پر ویکسین کی فراہمی کا عمل جاری ہے تاکہ پورے ملک میں موجود لوگوں کو حفاظتی ٹیکے لگا کر اس وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :