کراچی کے مختلف علاقوں میں انسدادِ پولیو مہم شروع نہ ہوسکی
اتوار 2 مارچ 2014 12:15
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) کراچی میں انسداد پولیو مہم کے دوران 24 یونین کونسلوں میں دفعہ 144کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں تاحال پولیس مہم شروع نہ ہوسکی۔ گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران اتوار کو شہر کی 24 یونین کونسلوں میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔ پابندی کا اطلاق صبح 8 بجے سے شام چھ بجے تک ہوگا۔ ملیرڈسٹرکٹ کی مختلف یوسیزمیں پولیو مہم اب تک شروع نہیں ہوسکی۔ جبکہ جوہرتھانے کی حدود میں بھی بعض یوسیزمیں پولیو مہم اب تک شروع نہیں ہوسکی۔ جبکہ باقی علاقوں میں جزوی پولیس مہم جاری ہے۔ جس کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
(جاری ہے)
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق گڈاپ ٹاوٴن کی یوسی 4گجرو، یوسی 5 سنوگل، یوسی 8 منگھوپیر ، گلشن اقبال کی یوسی 10 پہلوان گوٹھ، یوسی 11 میٹرول، یوسی 12 گلزارہجری، یوسی 13 صفورا گوٹھ ،بلدیہ ٹاوٴن کی یوسی 1 گلشن غازی، یوسی 2 اتحاد ٹاوٴن، یوسی 3 اسلام نگر، یوسی 4 نال آبادی ،اورنگی ٹاوٴن کی یوسی 1 مومن آباد، یوسی 13 بلوچ گوٹھ، یوسی 2 ہریانہ کالونی ،سائٹ ٹاوٴن کی یوسی7 بنارس، یوسی 8 قصبہ کالونی، یوسی 9 اسلامیہ کالونی ،بن قاسم ٹاوٴن کی یوسی 2 ریڑھی گوٹھ، یوسی 3 بھینس کالونی، یوسی 4 قائد آباد ،لانڈھی ٹاوٴن کی یوسی 1 مظفرآباد، یوسی 2 مسلم آباد صدر ٹاوٴن کی یوسی 9 سول لائن اور گلبرگ ٹاوٴن کی یوسی 8 شفیق محل میں آج پولیو مہم جاری رہے گی۔
مزید اہم خبریں
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.