مصر،بھنگ سے بھرے سگریٹ رکھنے کے الزام میں معزول صدرمرسی کا بیٹا گرفتار، عبداللہ اوراس کے دوست کی جیب سے سگریٹ برآمدہوئے،ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا،پولیس

اتوار 2 مارچ 2014 17:25

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) مصری پولیس نے معزول صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے صاحبزادے عبداللہ کوبھنگ سے بھرے سگریٹ رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا ،دوسری جانب سابق صدر کے اہل خانہ نے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات رکھنے کا الزام انہیں بدنام کرنے کی گھناوٴنی سازش ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سابق صدر کے صاحبزادے کی گرفتاری شمالی قاہرہ میں القلیوبیہ پولیس کے ذریعے عمل میں لائی گئی، پولیس اپنے معمول کے گشت میں مصروف تھی کہ ایک مصروف شاہرہ پر انہیں ایک مشکوک کار کھڑی دکھائی دی۔

پولیس اہلکار کار کے قریب پہنچے تو اس میں دو نوجوان سوار تھے۔ پولیس کے پوچھنے پر پتہ چلا کہ ایک سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی کا فرزند عبداللہ اور دوسرا ایک مواصلاتی کمپنی کا ملازم محمد عماد ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ان کی جیبوں اور کار کی تلاشی لی۔ ان دونوں کی جیبوں سے نشہ آور بوٹی بھنگ سے بھرے سگریٹ برآمد ہوئے جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا ۔مشرقی قاہرہ کے ایک مقامی عہدیدار نے بتایا کہ معزول صدر محمد مرسی کا بیٹا عبداللہ اپنے ایک دوست کے ہمراہ پیدل اپنے گھر کی جانب آ رہا تھا۔

پولیس کو ان پر شبہ ہوا جس پر ان کی تلاشی لی گئی تو ان کی جیبوں سے بھنگ سے بھرے دو سگریٹ برآمد ہوئے۔ پولیس کی تفتیش کے دوران عبداللہ نے منشیات رکھنے کا اعتراف کر لیا ہے۔معزول صدر کے ایک دوسرے صاحبزادے اسامہ مرسی نے اپنے بھائی کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے عبداللہ کے پاس حشیش کی موجودگی کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :