اسرائیلی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ،دوفلسطینی شہید،تین زخمی، میزائل حملہ شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون میں کیا گیا،فلسطینی وزارت صحت

منگل 4 مارچ 2014 22:07

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2014ء) فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ڈرون طیارے کے میزائل حملے میں دوفلسطینی شہیداورتین زخمی ہوگئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف قدرہ نے مرکزاطلاعات فلسطین کے میڈیاکو بتایاکہ میزائل حملہ شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون میں کیا گیا جس میں اسلامی جہاد کے کمانڈروں کو نشانہ بنایا گیا تھا،ترجمان نے کہا کہ صہیونی فوج کے ایک بغیر پائلٹ کے ڈرون طیارے نے جامع مسجد الاستقامہ کے قریب شارع السکہ پر میزائل حملہ کیا، جس کے نتیجے میں القدس بریگیڈ کا کمانڈر 21 سالہ مصعب موسیٰ الزعانین اورایک اورشہری شہید اور تین دوسرے مزاحمت کار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو بیت حانون اور بیت لاھیا کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔