سعودی عرب نے سرکاری محکموں ،صحت اور تعلیمی داروں میں قوت بخش مشروبات کی فروخت پر پابندی عائد کردی

منگل 4 مارچ 2014 23:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2014ء) سعودی عرب نے سرکاری محکموں ،صحت اور تعلیمی داروں میں قوت بخش مشروبات (انرجی ڈرنکس)کی فروخت پر پابندی عائد کردی ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق انرجی ڈرنکس پر پابندی لگانے کا فیصلہ وزارت داخلہ کے انرجی مشروبات کے منفی اثرات سے متعلق ایک مطالعے کی روشنی میں کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ جن مشروبات پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کی کسی بھی شکل میں اشتہار بازی اور مشروبات ساز اداروں کی جانب سے کھیلوں،سماجی یا ثقافتی مقابلوں اور تقاریب کے لیے اسپانسرشپ پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :