کراچی کے 17 ٹاؤنز میں انسداد پولیو مہم جاری،کئی مقامات پر سکیورٹی سخت

بدھ 5 مارچ 2014 13:07

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) کراچی کے17 ٹاؤنز کی مختلف یونین کونسلوٕں میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے۔کئی مقامات پر سیکورٹی اہلکاورں اور رضاکار ٹیموں کے بروقت نہ پہنچے پر مہم تاخیر کا شکار ہوئی۔

(جاری ہے)

شہر قائد کے سترہ ٹاؤنز کی 115 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے تاہم متعدد مقامات پر سیکورٹی اہلکار اور رضا کار ٹیمیں بروقت نہیں پہنچ سکیں جس کی وجہ سے مہم تاخیر کا شکار ہوئی ۔

گلشن اقبال ، جمشید ٹاؤن ، کورنگی ٹاؤن ، لانڈھی ٹاؤن، صدر ٹاؤن ، لیاری ٹاؤن ، گلبرگ ٹاؤن، لیاقت آباد ٹاؤن ، نیوکراچی ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن ، بن قاسم ٹاؤن ، گڈاپ ٹاؤن کی یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم چلائی جا رہی ہے۔انسداد پولیو رضاکاروں نے مکمل سیکورٹی نہ ملنے کی شکایات کی ہے۔

متعلقہ عنوان :