ڈینگی وائرس کے مریض کو پمز میں داخل کردیا گیا

منگل 10 اپریل 2007 12:32

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10 اپریل 2007) وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی فیور کا پہلا مریض پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں داخل کرادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پمز ذرائع کے مطابق چالیس سالہ محمد صدیق کا تعلق سرگودھا سے ہے اور ایک معروف نجی ہسپتال سے اس کے ڈینگی فیور کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں تاہم اس کو مزید کنفرم کرنے کے لئے مریض کے خون کے نمونے قومی ادارہ صحت بھجوا دیئے گئے ہیں جن کا رزلٹ آنا ابھی باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ مریض کو ہیپاٹائٹس کی بیماری بھی لاحق ہے اور وہ دو دن کومے کی حالت میں رہا ہے تاہم اب اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور اس کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :