بھارتی وزیرخارجہ پرناب مکھرجی صحت یاب‘ہسپتال سے فارغ کردیاگیا

منگل 10 اپریل 2007 13:55

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10 اپریل 2007) بھارتی وزیرخارجہ پرناب مکھرجی کو صحت یاب ہونے کے باعث دہلی کے فوجی ہسپتال سے فارغ کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹروں نے منگل کی صبح پرناب مکھرجی کی طبیعت اورطبی رپورٹوں کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں گھرجانے کی اجازت دیدی۔پرناب مکھرجی مغربی بنگال میں ایک ٹریفک حادثہ میں زخمی ہوگئے تھے اوران کے سرپر9 ٹانکے آئے تھے تاہم سی ٹی اسکین اورایم آرآئی کی رپورٹوں کے مثبت ہونے کے باعث انہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :