پشاور میں سیکیورٹی خدشات ،کچھ علاقوں میں صحت کا انصاف مہم ملتوی کردی گئی ، پروگرام کے تحت سات لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سمیت نومہلک بیماریوں سے بچاؤکی ویکسین دی جائے گی

اتوار 9 مارچ 2014 14:09

پشاور میں سیکیورٹی خدشات ،کچھ علاقوں میں صحت کا انصاف مہم ملتوی کردی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں صحت کا انصاف پروگرام کا چھٹا مرحلہ اتوار کو جاری رہا شہر کے مضافاتی علاقوں سلمان خیل اورشیخان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث صحت کا انصاف مہم ملتوی کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق پروگرام کے تحت سات لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سمیت نومہلک بیماریوں سے بچاؤکی ویکسین دی جائے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت خیبر پختونخواہ نے سات لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا یکم مارچ کو صحت کا انصاف پروگرام کے پانچویں مرحلے میں 6 لاکھ 50 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی گئی تھی، تاہم 48 ہزار سے زیادہ بچے گھر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے قطروں سے محروم رہ گئے تھے۔ حکام کے مطابق چھٹے مرحلے میں اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی جائیگی شہر کے مضافاتی علاقوں سلمان خیل اورشیخان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث صحت کا انصاف مہم ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :