کراچی کی 24 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم، موٹرسائیکل چلانے پرپابندی عائد کر دی گئی ، انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے

اتوار 9 مارچ 2014 14:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کی 24 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم، موٹرسائیکل چلانے پرپابندی عائد کر دی گئی ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے گڈاپ ٹاؤن کی یوسی 4 گجرو، یوسی 5 سنوگل اور یوسی 8 منگھو پیر، گلشن اقبال ٹاوٴن کی یوسی 10 پہلوان گوٹھ، یوسی 12 گلزار ہجری اور یوسی 13 صفورا گوٹھ، بلدیہ ٹاؤن کی یوسی 1 گلشن غازی، یوسی 2 اتحاد ٹاؤن، یوسی 3 اسلام نگر اور یوسی 4 نال آبادی، اورنگی ٹاوٴن کی یوسی 1 مومن آباد، یوسی 2 ہریانہ کالونی اور یوسی 13 بلوچ گوٹھ، سائٹ ٹاؤن کی یوسی7 بنارس، یوسی 8 قصبہ کالونی اور یوسی 9 اسلامیہ کالونی، بن قاسم ٹاؤن کی یوسی 2 ریڑھی گوٹھ، یوسی 3 بھینس کالونی اور یوسی 4 قائد آباد، لانڈھی ٹاؤن کی یوسی 1 مظفر آباد اور یوسی 2 مسلم آباد، صدر ٹاؤن کی یوسی 9 سول لائن جبکہ گلبرگ ٹاؤن کی یوسی 8 شفیق محل میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے گئے انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رضاکاروں کے ساتھ پولیس اور رینجرز اہلکار موجود رہے جن علاقوں میں اینٹی پولیو ویکسی نیشن کی گئی وہاں دفعہ 144 نافذ رہا -

متعلقہ عنوان :