ٹی سی پی ،چینی کی خریدار کیلئے 5اربے روپے کی ادائیگی کر دی گئی ، ٹی سی پی نے فروری2014میں پانچ ارب روپے چینی کی خریداری کیلئے چون شوگر ملوں کو ادا کئے ہیں ، رپورٹ ،ملک بھرکی مقامی شوگر ملوں سے ایک لاکھ چارسواسی ٹن چینی کی خریدی کی جائے گی ،ذرائع

اتوار 9 مارچ 2014 14:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے چون شوگرملوں کو پچھلے ماہ چینی کی خریداری کے لئے پانچ ارب روپے کی ادائیگی کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹی سی پی نے فروری2014میں پانچ ارب روپے چینی کی خریداری کیلئے چون شوگر ملوں کو ادا کئے ہیں اور چینی کی خریداری کے لئے تمام قانونی مسائل حل ہونے کے بعد مقامی شوگر ملوں کو ادائیگی کی گئی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ہدایت پر ٹی سی پی نے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی مقامی شوگرملوں سے خریداری کرنی ہے تاکہ چینی کے مطلوبہ ذخائر کو پورا کیا جاسکے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی،پاکستان کونسل آف سائنسٹیسٹ اورانڈسٹریل رسرچ کی جانب سے رپورٹ ملنے کے بعد خریداری کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملک بھرکی مقامی شوگر ملوں سے ایک لاکھ چارسواسی ٹن چینی کی خریدی کی جائے گی ذرائع نے بتایا کہ پچھلے سال2013کے دوران ٹی سی پی نے پانچ لاکھ ٹن چینی کی خریداری کیلئے مقامی شوگر ملوں کو چھبیس ارب روپے کی ادائیگی کی تھی۔