سول اسپتال بدین میں طبی سہولیات کا فقدان 6 ماہ کے دوران 42 نومولود بچے ہلاک
اتوار 9 مارچ 2014 19:15
بدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) سول اسپتال بدین میں طبی سہولیات کا فقدان 6 ماہ کے دوران 42 نومولود بچے ہلاک گزشتہ تین ماہ کے دوران ہلاک ہونے والے 19 بچوں میں سے اکثریت بچے انکیوبیٹر نہ ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوئے تفصیلات کے مطابق سول اسپتال بدین میں پری میچور بچوں کو بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ہلاکتوں میں خوفناک اظافا ہو چکا ہے جنوری سے لیکر اب تک 19 بچے ہلاک ہو چکے ہیں جس میں سے اکثر بچے انکیوبیٹر نہ ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔
گزشتہ 6 ماہ کے دوران ہلاک ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد 42 ہے جو کہ ایڈمٹ ہونے والے بچوں کا 5 فیصد بنتی ہے۔ ماہ جنوری میں 421 بچے سول اسپتال بدین لائے گئے جس میں سے 8 ہلاک ہوئے، ماہ فروری میں 604 بچے سول اسپتال بدین آئے اور ان میں سے 10 ہلاک ہوئے۔(جاری ہے)
ان ہلاک ہونے والے بچے کی موت کی 2بڑی وجوہات میں پہلی وجہ پری میجور برتھ ہے جبکہ دوسری بڑی وجہ نمونیہ ہے۔
معصوم بچوں کی ہلاکتیں محکمہ صحت کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہیں اور اگر ہیڈ کواٹر کے اسپتال میں یہ صورتحال ہے تو تعلقہ لیول اور بنیادی صحت مراکز میں سنگین صورتحال کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ سول سرجن سول اسپتال بدین ڈاکٹر خالق کھٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ تمام اموات نارمل ہیں اور کوئی بھی خطرے یا تشویش کی بات نہیں ہے کیونکہ 100میں سے 1یا 2بچوں کی اموات ہونا کامن ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.