کراچی میں انسداد پولیو مہم ،آج 5 لاکھ بچوں کوقطرے پلائے گئے

اتوار 9 مارچ 2014 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) کراچی کی 24 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کے دوران سخت سکیورٹی میں تقریباً 5 لاکھ بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔اس موقع پرمتعلقہ علاقوں میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد رہی۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے صدر،لانڈھی،کورنگی ،بلدیہ ،بن قاسم ،گلبرگ اور گلشن اقبال کی 24 یونین کونسلوں میں صبح 8بجے سے شام 6بجے تک پولیو مہم جاری رہی اور سخت سکیورٹی میں پانچ سال سے کم عمر تقریباً پانچ لاکھ بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

اس موقع پر " صحت مند بچے ، مضبوط پاکستان" پروگرام کے تحت ہر یونین کونسل میں دوطبی کیمپ بھی لگائے گئے جن میں نو مہلک بیماریوں سے بچاوکی بچوں کومفت ویکسی نیشن کی گئی۔ مہم میں ڈھائی ہزار سے زائد پولیو ورکرز نے حصہ لیا،عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ خصوصی نے بھی انسداد پولیو مہم کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔سکیورٹی خدشات کے پیش نظر متعلقہ علاقوں میں موٹر سائیکل چلانے پرپابندی عائد کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :