گورنرخیبرپختونخواکافاٹاسیکرٹریٹ میں قائم پولیوکنٹرول روم کا اچانک دورہ ، فاٹا میں پولیو جیسے مہلک مرض کے تدارک کے حوالے سے اب تک کئے جانیوالے اقدامات کاجائزہ لیا،پولیو جیسے مہلک مرض کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے،گورنرخیبرپختونخواانجینئرشوکت اللہ
پیر 10 مارچ 2014 18:31
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) گورنرخیبرپختونخوانجینئرشوکت اللہ نے فاٹاسیکرٹریٹ میں قائم پولیوکنٹرول روم کا اچانک دورہ کیا اور فاٹا میں پولیو جیسے مہلک مرض کے تدارک کے حوالے سے اب تک کئے جانیوالے اقدامات کاجائزہ لیااور کہاکہ پولیو جیسے مہلک مرض کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس موقع پر گورنر کو متعلقہ حکام کی جانب سے فاٹا میں جاری انسداد پولیو مہم سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
اس موقع پر سیکرٹری سوشل سیکٹرفاٹا سردار عباس ، محکمہ صحت کے افسران اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ گورنرنے کہاکہ پولیوجیسے مہلک مرض سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ انسداد پولیومہم کو ہرصورت میں کامیاب بنایاجائے اور انسدادپولیو ٹیموں کو تمام تر سہولیات ترجیحی بنیادوں پر مہیاکی جائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے ہدایت کی کہ قوم کے مستقبل کو اپاہج ہونے سے محفوظ رکھنے کیلئے فاٹا کے تمام علاقوں میں انسداد پولیو مہم کو ہرممکن کامیاب بنایاجائے۔
اس موقع پر گورنر کو بتایاگیاکہ 10مارچ سے شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مہم کے دوران ڈھائی ہزار ٹیموں کی مددسے تقریباً 5 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے، جس میں محکمہ صحت کے ملازمین، اساتذہ اوردیگررضاکار حصہ لے رہے ہیں جبکہ خیبرایجنسی میں سیکورٹی حالات کے پیش نظر 17 مارچ سے خصوصی مہم چلائی جائیگی اور اسے کامیاب بنانے کیلئے مقامی افراداور معززین کی معاونت حاصل کی جائیگی۔ اسی طرح وزیرستان میں بھی انسداد پولیو مہم کیلئے مقامی افراد کی مدد سے انسداد پولیو مہم کی کامیابی کوہرممکن یقینی بنایاجائیگا۔ بریفنگ میں مزید بتایاگیا کہ گذشتہ مہینے باڑہ کے علاقے میں کامیابی سے مکمل کی جانیوالی انسدادپولیومہم کے تحت تقریباً 30 ہزار بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ گورنرکو مزید بتایاگیاکہ فاٹا میں چند علاقوں کے علاوہ باجوڑ، مہمند، کرم اور اورکزئی ایجنسی میں انسداد پولیومہم کامیابی سے چلائی جارہی ہے۔ گورنرنے فاٹا میں پولیومہم کومکمل کامیابی سے ہمکنارکرنے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ ٹیموں کو حکومت کی جانب سے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہدایات کیں اور اس سلسلے میں اب تک کئے جانیوالے اقدامات پر اطمینان کااظہارکیا۔مزید قومی خبریں
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویزالٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی
-
ً9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا: راجہ پرویز اشرف
-
وفاق نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا عملی گرین سگنل دیدیا
-
گزشتہ برس 9 مئی کو جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا،ہمیں حقیقی آزادی 14اگست 1947کو مل چکی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.