حکومت کی اولین ترجیح پولیوکاخاتمہ ہے‘ ڈبلیوایچ او ،قبائلی عمائدین کے تعاون سے رفیوزل کا خاتمہ ممکن ہے‘ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ
پیر 10 مارچ 2014 19:59
ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء)صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ جمیل احمدلہڑی اورنمائندہ عالمی ادارہ صحت میزان الرحمن نے کہاہے۔کہ پولیوبچے کو عمربھرکیلئے اپاہج اوردوسروں کا محتاج بناتاہے۔اس کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح اور ہم سب کا دینی وقومی فریضہ ہے۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزسول ہسپتال میں انسدادپولیومہم کی نگرانی کے سلسلے میں انھیں دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا۔
اس موقع پرڈپٹی کمشنرنذرمحمدکھیتران،اے سی علی اصغر،ڈی ایچ اوڈاکٹرمحمدشاہ،ایم ایس ڈاکٹرعبدالرحمن ،تحصیلدار سیدمحمدمندوخیل، ڈاکٹربازیدمندوخیل اورمیڈیاکے نمائندے بھی موجودتھے۔ای پی آئی کوآرڈینیٹرڈاکٹرزین الدین اورڈاکٹراخترمندوخیل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ژوب وسیع وعریض رقبے پرپھیلاہوادوردراز ضلع ہے۔(جاری ہے)
جس کی سرحدیں افغانستان اورجنوبی وزیرستان سے ملتی ہیں۔
اورخانہ بدوشوں کی گزرگاہ ہے۔2003ء سے لیکراب تک ژوب میں پولیو کا کوئی کیس نہیں ہواہے۔10تا12مارچ 2014ء جاری رہنے والی انسدادپولیومہم کے سلسلے میں ضلع کے دوردرازعلاقوں کو ٹیمیں پہنچ چکی ہیں۔مہم کے دوران 54000بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے کا ہدف پوراکرنے کیلئے 138موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔41فکسڈ ،5ٹرانزٹ اور3بارڈرپوائنٹس بنوائے گئے ہیں۔جودوسرے اضلاع سے آنے والے خانہ بدوش بچوں کو قطرے پلائیں گے۔نمائندہ ڈبلیوایچ اومیزان الرحمن نے کہاکہ پولیوکاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔محکمہ صحت قبائلی عمائدین کی مددسے رفیوزل گھرانوں کی نشاندہی کریں اورانھیں پولیوویکسین کی اہمیت وافادیت سے آگاہ کریں ۔انھوں نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت مہم کی معیارکوبہتربنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔مختلف علاقوں میں پولیوٹیموں کی موجودگی خوش آئندہے۔تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہوں،سماجی وقبائلی رہنماؤوں ،علماء کرام ،میڈیاکے نمائندوں اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی ذمہ داری بنتی ہے۔کہ وہ مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کرکے مہم کو کامیابی سے ہمکنارکریں۔ ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ ،نمائندہ ڈبلیوایچ اواورڈپٹی کمشنرنے بچوں کو انسدادپولیوکے قطرے پلاکرضلع بھرمیں انسدادپولیومہم کاافتتاح کیا۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.