وزیراعظم نے مٹھی میں مریضوں کی عیادت کی، متاثرین میں راشن کی تقسیم

پیر 10 مارچ 2014 22:32

وزیراعظم نے مٹھی میں مریضوں کی عیادت کی، متاثرین میں راشن کی تقسیم

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے تھرپارکرکا دورہ کیا ہے جس کے دوران مٹھی کے سول اسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔ وزیراعظم میاں نواز شریف متاثرین تھر کی داد رسی کے لیے مٹھی پہنچے تو وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ان کے ہمراہ مٹھی کے سول اسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی، اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرین کے علاج معالجے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے مٹھی میں آرمی میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر فوجی حکام نے انہیں بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے متاثرین میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا۔ متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ قحط کی عارضی صورتحال ہے، حالات بہت جلد بہتر ہوجائیں گے، علاقے میں خوشحالی آئے گی اور بہت جلد آپ لوگ اپنے گھروں میں آباد ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :