تھرپارکر میں مریضوں بالخصوص بچوں کو صحت کی ہر ممکن سہولت دی جائے،بلاول بھٹو زرداری ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے سول ہسپتال مٹھی میں مریضوں کی عیادت کی

پیر 10 مارچ 2014 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تھرپارکر میں موجود ہ صورتحال کے معمول پر آنے تک مستحقین اور مریضوں بالخصوص بچوں کو صحت کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال مٹھی میں مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سے تھرپارکر میں خشک سالی اور امراض کے بارے میں آگاہی لی اور ہر ایک مریض سے ان کی خیریت دریافت کی۔بلاول بھٹو زرداری نے بیمار بچوں کے ساتھ بھی وقت گذارا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن،رکن قومی اسمبلی فقیر شیر محمد بلالانی،پیرنورمحمد شاہ جیلانی،صوبائی وزیر زکواة دوست محمد راہموں،رکن سندھ اسمبلی مہیش ملانی اور ڈویژن اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔