تین بلند دیواریں تعمیر کر کے بگولے کے نقصان سے بچاجاسکتا ہے ،امریکی ماہر طبیعات

منگل 11 مارچ 2014 14:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) امریکی ماہر طبیعات نے کہاہے کہ امریکہ کے جن حصوں میں تیز رفتار ہوا کے بگولے عام ہیں ان علاقوں میں تین بلند دیواریں تعمیر کرنے سے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیمپل یونیورسٹی فلاڈیلفیا کے پروفیسر رونگجیا تاوٴ نے کہاکہ 980 فٹ بلند اور 100 میل لمبی تین دیواروں سے ہوا کی شدت اور رفتار کو کم کیا جا سکتا ہے اور اس طرح بگولے بننے سے قبل ہی ہوا کی شدت میں کمی واقع ہو جائیگی۔

پروفیسر نے کہاکہ ایسی دیواریں تعمیر کرنے پر 16 ارب ڈالر لاگت آئے گی تاہم ان کی وجہ سے اربوں ڈالرز کے نقصان سے بچا جا سکے گا جو ہر سال ہوتا ہے۔پروفیسر تاوٴ نے کہاکہ ایک دیوار نارتھ ڈکوٹا، ایک کینسس اور اوکلاہوما کی سرحد پر اور تیسری دیوار جنوبی ٹیکساس اور لوزیانا میں بنانے سے ہم اس علاقے میں ہوا کے بگولوں کے خطرے کو ہمیشہ کیلئے کم کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :