ڈی آئی خان :انسدادپولیو ٹیم پر مامور پولیس پر فائرنگ،2 اہلکارجاں بحق

منگل 11 مارچ 2014 14:31

ڈی آئی خان :انسدادپولیو ٹیم پر مامور پولیس پر فائرنگ،2 اہلکارجاں بحق

ڈیرہ اسمٰعیل خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) ڈیرہ اسمٰعیل خان میں مسلح افراد نے انسدادپولیو مہم کی ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دو اہلکارجاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ ڈیرہ خان کی حدود میں پیش آیا جہاں دونوں اہلکار ڈیوٹی سر انجام دینے کے بعد جا رہے تھے کہ انہیں مسلح افراد نے نشانہ بناڈالا۔واقعے کے بعد پولیس نے جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :