کترینہ کیف کو فٹنس کی پریشانی، راتوں کو بھی ورزش شروع کردی

جمعرات 13 مارچ 2014 12:22

کترینہ کیف کو فٹنس کی پریشانی، راتوں کو بھی ورزش شروع کردی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) بالی وڈ میں اداکار ہو یا کوئی اداکارہ فٹنس کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا یہی کچھ ہوا ہے کترینہ کیف کے ساتھ جنہوں نے اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لئے نیندیں بھی حرام کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف ان دنوں ہریتک روشن کے ساتھ فلم ’بینگ بینگ‘ کی شوٹنگ میں بہت مصروف ہیں، سخت شوٹنگ شیڈول کی وجہ سے انہیں جم جانے کا وقت ہی نہیں مل رہا اور تو اور فلم میں انہیں بہت سے ایکشن سین بھی خود ہی کرنے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں دہری پریشانی نے گھیر لیا ہے۔

کترینہ کیف نے اپنی اسی پریشانی کے حل کا ڈھونڈ نکالا ہے اور وہ یہ کہ اب چاہے جب بھی سوئیں صبح چار بجے اٹھ جاتی ہیں اور بیدار ہوتے ہی براہ راست ورزش کے لئے جم چلی جاتی ہیں۔ کیونکہ بالی وڈ میں فٹنس ہے تو سب کچھ ہے ، اب اگر کچھ پانا ہے تو کھونا بھی تو پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :