میٹھے کا مناسب استعمال مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے

جمعرات 13 مارچ 2014 14:29

میٹھے کا مناسب استعمال مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء)گردوں کے امراض سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ جسم میں شوگر کی مقدار اپنی حد میں رہے، جدید سائنس کہتی ہے کہ انسانی جسم میں کیلوریز کی مجموعی مقدار میں شوگرصرف پانچ فیصد ہونی چاہیے ، ورنہ موٹاپا بھی آئے گا اور بیماریاں بھی گھیریں گی ، کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس مشورے پر سیخ پا ہو جاتے ہیں ۔

انسانی جسم قدرت کا شاہکار ہے لیکن جب انسان جو جی چاہے کھاتا پھرے تو نہ صرف کیلریز اور شوگر لیول کا توازن بلکہ جسم کے خدوحال بھی بگڑ جاتے ہیں ،جو لوگ پلین شوگر یعنی،چینی، شربت، جوس،مٹھائی ،شہد اور چاکلیٹس کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں اور فاسٹ فوڈ پر بھی ہاتھ صاف کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے لوگ موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں، دس سال قبل عالمی ادارہ صحت نے تجویز کیا تھا کہ جسم میں شوگر مجموعی کیلریز کا دس فیصد ہونی چاہیے لیکن اب یہ لیول پانچ فیصد بہتر قرار دیا جارہا ہے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جوڑوں کے درد،بلڈ پریشر،فالج اور ہارٹ اٹیک سے محفوظ رہنا ہے تو صحت اور خوراک کے بنیادی اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انسان خوراک میں توازن اور شوگر لیول کنٹرول کرکے ہی صحت مند اور چاک وچوبند زندگی بسر کر سکتا ہے۔