سید رضا علی شاہ بخاری کی سیاسی ، مذہبی سماجی، عسکری خدمات آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں‘وزیر تعلیم سکولز

جمعہ 14 مارچ 2014 13:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) ہرذی شعور نے موت کاذائقہ چکنا ہے سید رضا علی شاہ بخاری مرد قلندر تھے ان کی سیاسی ، مذہبی سماجی، عسکری خدمات آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں ان کی خدمات کو صدیوں یاد رکھاجائے گا، ان خیالات کااظہار آزادجموں وکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید ا یڈووکیٹ نے سید رضا علی شاہ کی رسم چہلم کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاتفصیلا ت کے مطابق ریاستی اخبار کے نیوز ایڈیٹر سید اظہر حسین نقوی کے والد اور وادی نیلم کے بزرگ راہنما سید رضا علی شاہ کی رسم چہلم کی تقریب میرپورہ میں ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ مفتی کفایت حسین نقوی کی صدارت میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید تھے ، تقریب سے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر الحاج سردار گل خنداں سابق وزیر حکومت محترمہ شمیم علی ملک ، چیئرمین ضلع ذکواة کونسل سید صادق حسین شاہ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے نائب ناظم اعلی شیخ معراج خالد ، مسلم لیگ ن مظفرآباد ڈویژن کے صدر راجہ محمد یوسف خان ، میجر ریٹائرڈ سید بشیرحسین شاہ ، نائب ناظم اعلی تعلیمات سکولز راجہ بشیر خان، سکول ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع نیلم کے صدر راجہ خورشید انور، جماعت اہلسنت کے مرکزی راہنما خطیب غلام رسول قریشی کے علاوہ دیگر مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے مرحوم کی سیاسی وسماجی مذہبی وعسکری خدمات کوخراج تحسین پیش کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید نے کہاکہ ملک میں پیار محبت اور اتحا د کی شدید ضرو رت ہے آج امت مسلمہ کے زوال اور بڑے پیمانے پر شکست رسوائی ،اور پسپائی کی سب سے بڑا وجہ یہ ہے کہ امت مسلمہ اندرونی طور پر تحقیق سے دور ہیں ، اختلافات ، انتشار وخلفشارکاشکار ہوچکی ہے فروعی اختلافات کے کفر سے باہر نکل کر ہمیں علمی سمندر سے امن ومحبت کے موتی تلاش کرکے سرزمین کشمیر کو سجانے کی ضرورت ہے ، علم کے دشمن طلبہ وطالبات کی دماغی صلاحیتوں پر گولی توچلالیتے ہیں ڈرون حملے کیوں نہیں گراتے علم دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عوام تمام رنجشیں ختم کرکے متحد ہوجائیں ۔

(جاری ہے)

تقریب کے میزبان سید اظہر علی نقوی نے مہمانان ومعززین علاقہ کا شدید سردی اور بارش کے باوجود مرحوم کے رسم چہلم میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا، رسم چہلم کااختتام دعائے مغفرت ودور اسلام سے کیاگیااس موقع پر لنگر کاخاص اہتمام تھا۔

متعلقہ عنوان :