ہیلپنگ ہینڈکا پنجاب سوشل سکیورٹی ہسپتال کیلئے 310ملین روپے مالیت کے آلات و ادویات کا عطیہ
ہفتہ 15 مارچ 2014 17:38
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے عطیات سے قائم تنظیم ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیویلپمنٹ کی طرف سے پنجاب سوشل سیکورٹی ہسپتال اسلام آباد میں فیکٹری ورکرز،مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے میں بہتری کے لئے 310 ملین روپے مالیت کے آلات وادویات کا عطیہ ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ۔
وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے اس موقع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کا اہل وطن کے لئے جذبہ خدمت قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ عطیہ کے طور پرفراہم کئے گئے جدید آلات اور ادویات سے محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے میں مدد ملے گی ۔راجہ اشفاق سرورنے کہاکہ پنجاب سوشل سکیورٹی کے تمام فلاحی پروگرام کارکنوں کے اپنے فنڈ سے جاری ہیں اور جو سماجی تنظیمیں اورادارے اس میں تعاون کر رہے ہیں ان کا جذبہ قابل تعریف ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.