تھر میں لوگوں کیلئے کھانے پینے کی اشیا ء اور طبی سہولیات کا فوری طور پر انتظا م کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ریلیف کمشنر سندھ کو ہدایت

ہفتہ 15 مارچ 2014 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ریلیف کمشنر سندھ ، متعلقہ ڈویزنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنروں باالخصوص سانگھڑ، خیر پور ، گھوٹکی، جامشورو، داد و اور بدین کے صحرائی علاقوں کا فوری طورپر دورہ کر کے وہاں ماحولیاتی اورموسم سے متعلق موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ افسران کو ہدایا ت دی ہیں کہ اگران کے اضلاع میں کہیں بھی خشک سالی جیسی صورتحال ہے تو وہاں پر لوگوں کے لئے کھانے پینے کی اشیا ء اور طبی سہولیات، جبکہ مال مویشوں کے لئے فوری طور پر چارے کا انتظا م کیا جائے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو دیئے گئے احکاما ت کو بلاتاخیر عمل درآمد کو یقینی بنانے اورانہیں جلد سے جلد تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات بھی دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :