صحت مند رہنا ہے تو چینی کے استعمال میں 50 فیصد کمی کریں: عالمی ادارہ صحت
ہفتہ 15 مارچ 2014 23:03
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) عالمی ادارہ صحت کی نئی ہدایات کے مطابق لوگوں کو اپنی روزانہ کی خوراک میں چینی یا شکر کی مقدار کو نصف کر دینا چاہیے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ایک عام شخص دن میں جتنی کیلوریز لیتا ہے چینی کا اس میں حصہ دس فیصد سے کم ہونا چاہیے جبکہ کوشش یہی ہونی چاہیے کہ حصہ پانچ فیصد تک ہی ہوان ہدایات کے مطابق ایک عام وزن والا شخص روزانہ 50 گرام تک چینی استعمال کر سکتا ہے۔
عالمی ادارے نے اس تجویز کی منظوری 2002 میں دی تھی تاہم اسے 12 برس بعد ہی ہدایات میں شامل کیا جا سکا ہے۔تاہم اب کئی ماہرین یہ سمجھتے ہیں کہ دنیا بھر میں فربہ افراد کی تعداد میں اضافے کے تناظر میں دس فیصد کی حد بھی بہت زیادہ ہے۔نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’تازہ ہدایات کے مطابق روزانہ خوراک سے حاصل ہونے والی توانائی میں شکر کا حصہ دس فیصد سے کم ہونا چاہیے اور اگر اسے پانچ فیصد سے کم کی حد پر لایا جائے تو اس کے اضافی فوائد ہوں گے۔
(جاری ہے)
عالمی ادارہ صحت کی یہ ہدایات انسانی صحت پر چینی کے اثرات بشمول دانتوں کی خرابی اور مٹاپے میں اس کے کردار کے مفصل جائزے کے بعد سامنے آئی ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں برطانیہ میں موٹاپے اور ذیابیطس پر قابو پانے کے لیے ایک گروپ تشکیل دیا گیا ہے جو کھانوں اور سافٹ ڈرنکس میں چینی کم کرنے کے لیے اقدامات کرے گا۔’ایکشن آن شوگر‘ نامی اس گروپ کو کنسینس ایکشن آن سالٹ اینڈ ہیلتھ (کیش) کی ٹیم نے تشکیل دیا ہے جو 90 کی دہائی سے کھانوں میں نمک کے کم استعمال پر زور دیتی رہی ہے۔نئی تنظیم کا مقصد لوگوں کو ’خفیہ شوگرز‘ سے بچنے میں مدد دینا اور صنعت کاروں کو ترغیب دینا ہے کہ وہ مستقبل میں اس کی مقدار میں کمی لائیں۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.