خوبصورت ہالی وڈ اداکارہ پیرس ہلٹن نے فلپائن کے ساحل پر کلب کھول لیا، پیرس ہلٹن نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ اس بیچ کلب کا افتتاح کیا‘ یہ کلب تین منزلہ ساحل کے بالکل سامنے ہے

اتوار 16 مارچ 2014 12:39

خوبصورت ہالی وڈ اداکارہ پیرس ہلٹن نے فلپائن کے ساحل پر کلب کھول لیا، ..

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء)خوبصورت ہالی وڈ اداکارہ پیرس ہلٹن نے فلپائن کے ساحل پر کلب کھول لیا جس کا افتتاح کرنے وہ خود پہنچ گئیں۔پیرس ہلٹن جیسے ہی منیلا پہنچیں تو ان کے میڈیا کے ساتھ ساتھ ان کے پرستار بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

دلکش اداکارہ اور گلوکارہ کا چہرہ خوشی سے سرخ ہورہا تھا۔

پیرس ہلٹن نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ اس بیچ کلب کا افتتاح کیا۔ یہ کلب تین منزلہ ساحل کے بالکل سامنے ہے۔ کلب میں رہنے والے ملکی اور غییر ملکی سیاح دور تک پھیلے سمندر کا نظارہ کررہے ہیں۔ پیرس ہلٹن کہتی ہیں کہ وہ آنے والے دنوں میں فلپائن میں رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں اور سرمایہ لگائیں گی۔