پشاور،باڑہ میں پولیو مہم غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

پیر 17 مارچ 2014 20:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) ای پی آئی ٹیکنیشن کو تنخواہوں اورانسداد پولیو رضاکاروں کو معاوضے کی عدم ادائیگی کے باعث باڑہ میں پولیو مہم کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے جس کے باڑہ کے مختلف علاقوں میں پولیو مہم شروع نہ ہو سکی ۔اس سلسلے میں محکمہ صحت خیبر ایجنسی کے ای پی آئی ٹیکنیشن کے مطابق باڑہ میں انسداد پولیو مہم میں پچیس ای پی آئی اہلکار اور ایک سو رضا کار شامل ہیں اور ان اہلکاروں کو گذشتہ آٹھ ماہ سے تنخواہیں اور رضا کاروں کو معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ فروری میں ان اہلکاروں اور رضا کاروں کو چار مہنے کی تنخواہیں ارسال کی جا چکی ہیں تاہم وہ اب تک ایجنسی سرجن خیبر کے دفتر میں پراسیس کے مراحل میں ہیں اور ان کی ادائیگی اب تک نہیں کی گئی ۔جس کے باعث پولیو اہلکاروں اور رضاکاروں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے معاوضے کی عدم ادائیگی کے باعث ہمارے گھروں میں بچے فاقوں پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ تنخواہوں اور معاوضے کی عدم ادائیگی کے باعث ای پی آئی ٹیکنیشن اور رضاکاروں نے انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کرتے ہوئے پولیو کہ 17مارچ سے شروع ہونے والی انسداد پولیومہم غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :