سجادہ نشین دربار عالیہ جاتلاں پیر سید علی اصغر شاہ بخاری ایک مخلص اور ہمدرد انسان تھے‘چوہدری محمد ایوب

منگل 18 مارچ 2014 16:02

جاتلاں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء ) موت کا ذائقہ ہر ایک جاندار چیز نے اپنی اپنی باری پر چھکنا ہے موت سے کسی کی کوئی انکاری نہیں سجادہ نشین دربار عالیہ جاتلاں پیر سید علی اصغر شاہ بخاری ایک مخلص اور ہمدرد انسان تھے مرحوم نے ساری زندگی تعلیمی خدمات کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات میں بھی اہم رول ادا کیا ان خیالات کا اظہار اسٹنٹ کمشنر ڈڈیال چوہدری محمد ایوب اور معروف کالم نگار ایم ڈی طاہر جرال نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ مرحوم نے دین اسلام کی تبلیخ کے لیے ہمیشہ اپنی جدوجہد جاری رکھی مرحوم کی موت کا خلد صدیوں پر نہیں ہو گاان کی دینی اور سماجی خدمات ہمیشہ دلوں پر راج کریں گی انھوں نے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی گی -