حکومت آزادکشمیر کے محکمہ صحت عامہ کی طرف جسے تھر پارکر کے متاثرین کے لیے ادویات کی بڑی کھیپ روانہ کر دی گئی

منگل 18 مارچ 2014 16:50

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) حکومت آزادکشمیر کے محکمہ صحت عامہ کی طرف جسے تھر پارکر کے متاثرین کے لیے ادویات کی بڑی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے ۔ ادویات آزادکشمیرکے تمام اضلاع سے جمع کی جا رہی ہیں ۔ ضلع میرپور میں قائم کیمسٹ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے لاکھوں روپے مالیت کی ا دویات ڈی ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر عظیم رتیال کے حوالے کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت عامہ آزادکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبدا لقدوس اختر کی ہدایت پر آزادکشمیر کے تمام اضلاع سے متا ثرین تھرپارکر کے لیے ادویات جمع کی جا رہی ہیں ۔ ضلع میرپور سے کیمسٹ اینڈ درگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری طارق نے لاکھوں روپے کی ادویات گزشتہ روز ڈی ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر عظیم رتیال کے سپرد کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممتاز رسول،واجد رسول میر،طاہر مسعود انصاری،حاجی صابر ،محمد جاوید،کاشف نذیراور ڈاکٹر طاہر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے ایسوسی ایشن اراکین نے کہا کہ ہم متاثرین تھرپارکر کے ساتھ ہیں اور اپنے عطیات کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے ۔ ڈاکٹر عظیم رتیال نے بتایا کہ ڈی جی ہیلتھ کی ہدایت پر پورے آزادکشمیر سے ادویات جمع کر کے راولپنڈی پہنچا رہے ہیں جہاں حکومت آزادکشمیر اور محکمہ صحت عامہ کے زیر انتظام ادویات کی بڑی کھیپ سندھ روانہ کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :