وزیر صحت سردار قمرالزمان نے چھوٹے قبائل کی توہین کر کے اسلام سے بے بہرہ ہونے کا ثبوت دیا ہے،جماعت اسلامی

بدھ 19 مارچ 2014 16:44

باغ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے ترجمان نے کہا ہے کہ سردار قمرالزمان نے باغ میں چھوٹے قبائل کی توہین کرکے اسلام سے بے بہرہ ہونے کا ثبوت دیا ہے،اسلام میں قبائل صرف پہچان کے لیے ہیں ان کی بنیاد پر تفاخر کرنا جائز نہیں ہے،اللہ کے نزدیک وہی سب سے اچھا ہے جو اس سے سب سے زیادہ ڈرنے والا ہے جماعت اسلامی عصبیتوں کی بنیاد پر سیاست کرنے والوں کو پیچھا کرے گی اور ان کو انجام سے دوچار کرے گی،جماعت اسلامی نے جب سے سیاسی عمل میں آنے کافیصلہ کیا ہے تب سے پورے آزاد کشمیر میں برادری ازم کی لعنت کو کم کیا ہے اور باغ میں بالخصوص ختم کر دیا تھا مگر وزیر موصوف اور سابق وزیر کرنل نسیم ان مردہ گھڑوں کو اکھاڑ رہے ہیں مگر جماعت اسلامی عصبیت کے ان مردہ گھڑوں کو اکھاڑ کر تعفن پھیلانے نہیں دے گی،21ویں صدی میں بھی چھوٹے قبائل کو اچھوت کہنا زمانہ جاہلیت سے بھی بد تر ہے قمرالزمان کے اس بیان سے تمام چھوٹے قبائل میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔