فرانسیسی ڈاکٹروں کی ٹیم نے غزہ کی پٹی کا دورہ مکمل کر لیا، 25 مریضوں کے کامیاب آپریشن کئے

بدھ 19 مارچ 2014 16:51

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) یورپی ملک فرانس سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم نے فلسطینی شہر غزہ کی پٹی کا دورہ مکمل کر لیا ۔فرانسیسی ڈاکٹروں نے ایک ہفتے کے دوران غزہ کے 25 مریضوں کے کامیاب آپریشن کئے ۔یورپی ڈاکٹروں کی قیادت فرانس کے ڈاکٹر کریسٹوف اپرلین کر رہے تھے۔ انہوں نے مریضوں کی تمام کامیاب سرجری کی کارروائیاں غزہ کے الشفاء ہسپتال میں کیں، بعض مریضوں کے ہاتھوں کے ریشے ناکارہ ہو گئے تھے جنہیں آپریشن کی مدد سے ٹھیک کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وفد کے فلسطینی معاون اور فلسطین چائلڈ ریلیف آرگنائزیشن کے رکن سہیل فلیفل نے میڈیا کو بتایا کہ فرانسیسی ڈاکٹروں کی جانب سے غزہ کی پٹی میں مریضوں کی کامیاب سرجری پہلی مرتبہ نہیں کی گئی بلکہ ماضی میں بھی فرانس کے طبی ماہرین مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی مریضوں کی مفت طبی مدد کرتے رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سہیل فلیفل نے کہا کہ فرانسیسی ماہرین نہ صرف مریضوں کے خود آپریشن کرتے رہے بلکہ ہسپتال میں مستقل فرائض انجام دینے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور عملے کے دیگر ارکان کی بھی رہنمائی کی ۔

متعلقہ عنوان :