اسلامی نظریاتی کونسل کودوسری شادی کی اجازت دینے سے متعلق قانون سازی کا کوئی اختیار نہیں ،ویمن کاکس گروپ،کونسل صرف سفارشات مرتب کر سکتی ہے ،معاملہ اسمبلی میں اٹھائینگی،ہر ضلع میں لیڈی فوکل پرسن بنائی جائے گی ‘عظمیٰ بخاری

جمعرات 20 مارچ 2014 21:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) پنجاب اسمبلی کی خواتین ارکان پر مشتمل ویمن کاکس گروپ کی رہنماء عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کودوسری شادی کی اجازت دینے سے متعلق قانون سازی کا کوئی اختیار نہیں ،اسلامی نظریاتی کونسل صرف سفارشات مرتب کر سکتی ہے ،ہم یہ معاملہ اسمبلی میں اٹھائیں گی۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں خواتین اراکین کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خواتین کو تھانوں میں درپیش مسائل کے سلسلہ میں آئی جی پنجاب پولیس سے رابطہ کر کے علیحدہ ڈیسک بنانے کی درخواست کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں لیڈی فوکل پرسن بنائی جائے گی جبکہ خواتین کے مسائل کے حل کیلئے ایک ہیلپ لائن بھی جلد متعارف کرا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :