ڈی سی او قصور سید جاوید اقبال بخاری کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 21 مارچ 2014 16:56

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) ڈی سی او قصور سید جاوید اقبال بخاری کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کا ہفتہ وار اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ڈی سی او قصور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن محکمہ جات نے ڈینگی ایکشن پلان جمع کروادیا ہے انکی لسٹ تیار کی جائے اور جنہوں نے ابھی تک نہیں کروایا انکو وضاحتی لیٹر جاری کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر عوام الناس میں سے کوئی ڈینگی کا مچھر یا لاروا پکڑ کر لائے تو اسکی تحقیق ای ڈی او ہیلتھ ‘ای ڈی او سی ڈی اور اینٹا مالوجسٹ کرینگے اگر وہ ڈینگی کا لاروا یا مچھر ہوا تو اس شخص کو 2ہزار روپے انعام دیا جائیگا۔ رضا کاروں کو یونین کونسلز ایکشن کمیٹیوں کیساتھ منسلک کیا جائے ۔ ای ڈی او ایجو کیشن اپنے تمام ٹیچرز کی ڈینگی کے حوالے سے ٹریننگ سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کے ذریعے سے کروائیں ۔ ڈی سی او قصور نے اسسٹنٹ کمشنر قصور کو جامع ایکشن پلان بنانے پر شا باش دی اور باقی تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اس پلان کی تقلید کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈی سی او نے مزید کہا کہ آج کی میٹنگ میں غیر حاضر افسران کو وضاحتی لیٹر جاری کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :