عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے ملازمین کسی رعائت کے مستحق نہیں، سائرہ افضل تارڑ ،صحت،تعلیم اور دیگر میونسپل سروسز کی بہتر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیرمملکت کااجلاس سے خطاب
ہفتہ 22 مارچ 2014 19:46
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز،ریگولیشن اینڈکوارڈنیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ عوام کو صحت،تعلیم اور دیگر میونسپل سروسز کی بہتر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے تمام ادارے اور اہلکار ان حکومتی ترجیحات پر عملی طور پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کریں تاکہ حکومت کی عوام دوست اور مثبت پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے اور عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے ملازمین کسی رعائت کے مستحق نہیں ان کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور سرکاری محکموں پر عوام کے اعتماد کو بڑھاتے ہوئے انکی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
ڈی سی او منصور قادر،ایم پی اے چودھری اسد اللہ آرائیں،ڈی او کوارڈ نعمان حفیظ،اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد عمر فاروق وڑائچ،اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں رائے محمد یاسربھٹی،ڈی ڈی او ایچ آر ایم اللہ دتہ وڑائچ،چودھری محمدبخش تارڑ، ڈی ایم او نوید السلام ورک ،ای ڈی او تعلیم ،ڈی او ہیلتھ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال،ڈی او ایجوکیشن،ڈپٹی ڈی ای او زنانہ،ٹی ایم او،سمیرا قاضی، عابد احسان چٹھہ،ملک عتیق الرحمان،سمیت مختلف محکموں کے افسران اور کمیٹیوں کے ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کے لئے طالب علموں کو دور حاضر کے مطابق جدید طرز کی تعلیمی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تا کہ ہمارے طالب علم بھی ترقی یافتہ ممالک کے طالب علموں کا مقابلہ کر سکیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت پرائمری،مڈل اور ہائی سکولوں کو اپ گریڈ کررہی ہے انہوں نے ای ڈی او ایجوکیشن اور تعلیمی اداروں کی بہتر کارکردگی کے حوالہ سے بنائی جانے والی کمیٹیوں کے ممبران کو ہدایت کی کہ وہ یونین کونسل کی سطح پر تمام سرکاری سکولوں اور ان میں دستیاب سہولیات باری تفصیلی رپورٹس مرتب کریں انہوں نے کہا کہ سکولوں میں بنائے جانے والی سکول کونسلز کو بھی فعال بنایا جائے۔وزیر مملکت نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت ضلع بھر کے آر ایچ سی،اور بی ایچ یوز میں ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے اور غریب نادار مریضوں کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے اور اسسٹنٹ کمشنر عمر فاروق وڑائچ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے معاملات بارے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں کام کرنے والی میڈیکل لیبارٹریزکی کوالٹی رپورٹس بھی آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے انہوں نے ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو جلد بہتر بنایا جائے اور فوری طور پر کوڑا کرکٹ تلف کرنے کے لئے ڈمپنگ پوائنٹس کی بھی نشاندہی کی جائے۔ڈی سی او منصور قادر نے اجلاس میں بتایا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ ای ڈی او ایجوکیشن سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر افسران کو سکولوں میں معیار تعلیم اور انتظامی امور کی باقاعدگی سے چیکنگ اور رپورٹس مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.