صحت کاانصاف،ور کی 95یونین کونسلز میں سات لاکھ سے زائدبچوں کو پولیوسمیت نو بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی گئی

ہفتہ 22 مارچ 2014 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء)صحت کا انصاف مہم کے آٹھویں مرحلے کے د وران پشاور کی 95یونین کونسلز میں سات لاکھ سے زائدبچوں کو پولیوسمیت نو بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی گئی صوبائی وزیر صحت شوکت علی یوسفزئی نے پشاور پریس کلب میں بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیامہم کے دوران پشاور کی 95یونین کونسلز میں تقریباً ساڑھے سات لاکھ بچوں تک رسائی کر کے انہیں نو مہلک بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی مہم کے دوران چار ہزار رضاکار ٹیموں نے تین لاکھ گھرو ں میں جا کر پولیو سمیت نو بیماریوں کی ویکسین بچوں کو فراہم کی اس موقع پربچوں کی نو بیماریوں کے علاوہ ڈینگی وائرس کے حوالے سے آگہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے اس موقع پروزیر صحت شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو سمیت بچوں کی تمام بیماریوں کا خاتمہ کر کے غریب بچوں کو موت کے منہ سے بچائیں گے انھوں نے کامیاب مہم پر تحریک انصاف کے رضا کاروں،محکمہ صحت،اساتذہ،انتظامیہ اور پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہم میں حصہ لینے والا ہر شخص خراج تحسین کا مستحق ہے جو خطرات کے باوجود مہم کی کامیابی میں حصہ لے رہیں ہیں، ۔