پشاور میں” صحت کاانصاف “مہم کے آٹھویں مرحلہ کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

ہفتہ 22 مارچ 2014 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) پشاور میں” صحت کاانصاف “مہم کے آٹھویں مرحلہ کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی اور ضلعی انتظامیہ نے اس بار بھی کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ضلع بھر میں موٹر سائیکل کے چلانے پر مکمل پابندی عائد کررکھی تھی صحت کا انصاف مہم کے آٹھویں مرحلے کے موقع پر اہم بازاروں و چوکوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ انتہائی حساس یونین کونسلوں بڈھ بیر سلیمان خیل اور شیخان میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ ایف سی کے اہلکار بھی ڈیوٹی انجام دیتے رہے اور ضلع پشاور کے داخلی راستوں پر سخت چیکنگ کا نظام جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :