کراچی کے مختلف علاقوں میں آج ہونے والی انسداد پولیو مہم ایک روز کے لئے ملتوی

اتوار 23 مارچ 2014 12:22

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج ہونے والی انسداد پولیو مہم ایک روز کے لئے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) یوم پاکستان اور سیکیورٹی کے مناسب اقدامات نہ ہونے پر شہر میں آج ہونے والی پولیو مہم ایک روز کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر انسداد پولیو مہم مظہر خمیسانی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو وائرس سے متاثرہ کراچی کے علاقوں میں 23 مارچ کو چلائی جانے والی خصوصی سنڈے سرکل پولیو مہم سکیورٹی اہلکاروں کی مناسب تعداد میں عدم فراہمی کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے آج کراچی کے کسی ضلع میں پولیو بچاؤ مہم نہیں چلائی جائے گی یہ مہم اب پیر کو چلائی جائے گی۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے بھی خیبر پختونخوا کی طرز پر کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیو مہم شروع کررکھی ہے تاکہ شہر کو پولیو سے پاک کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :