اسرائیل میں فلسطینیوں مردوں کے اعضاء چوری کر کے انہیں صہیونی مریضوں میں لگایا جاتا ہے،پروفیسر میئرہ فائس،متوفی فلسطینیوں کے جسم سے نکالے گئے اعضاء عبرانی یونیورسٹیوں کے میڈیکل کالجز میں رکھ کر ان پر بھی تجربات کئے جاتے ہیں،اسرائیلی میڈیکل ڈاکٹر سپیشلسٹ کا انکشاف
اتوار 23 مارچ 2014 14:23
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) اسرائیل کی خاتون میڈیکل ڈاکٹر سپیشلسٹ پروفیسر میئرہ فائس نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل میں فلسطینیوں مردوں کے اعضاء چوری کر کے انہیں صہیونی مریضوں میں لگایا جاتا ہے، اس کے علاوہ متوفی فلسطینیوں کے جسم سے نکالے گئے اعضاء عبرانی یونیورسٹیوں کے میڈیکل کالجز میں بھی رکھ کر ان پر تجربات کئے جاتے ہیں۔
صہیونی میڈیکل ڈاکٹر نے یہ انکشاف اپنی ایک کتاب میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مردہ گان کے جسم کے اعضاء کے کئی استعمالات ہیں بعض اعضاء کی یہودی مریضوں میں پیوند کاری کی جاتی ہے۔ بعض کو سائنسی تجربات کیلئے استعمال میں لایا جاتا ہے۔صہیونی خاتون ڈاکٹر نے کہا کہ 1996 ء سے 2002 ء کے دوران میں نے ابو کبیر میڈیکل پوسٹ مارٹم انسٹیٹیوٹ کے کئی دورے کئے جہاں مجھے فلسطینی مردوں کے چوری کئے گئے اعضاء کی بڑی تعداد دکھائی گئی ۔(جاری ہے)
ان کے جسم کے اعضاء کو چیر پھاڑ کے بعد الگ الگ کر دیا گیا تھا۔صہیونی خاتون ڈاکٹر نے کہا کہ 1987 ء کی تحریک انتفاضہ کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں بڑی تعداد میں فلسطینی مارے جاتے، مرنیوالے فلسطینیوں کی میتیں اسرائیلی ہسپتالوں میں لائی جاتیں جہاں سے ان کے اعضاء چوری کرکے مختلف میڈیکل کالجوں اور جامعات میں پہنچائے جاتے تھے۔
ہسپتالوں میں لائی جانے والی فلسطینیوں کی میتوں کو فوجی حکام کے احکامات کے تحت چیرا پھاڑا جاتا اور پھر ان کے جسم سے مخصوص اعضاء الگ کرلئے جاتے جنہیں حسب ضرورت یہودی مریضوں میں پیوند کاری کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.