کراچی میں انسداد پولیو مہم ایک دن کیلئے ملتوی، بلوچستان میں تین روزہ مہم شروع
پیر 24 مارچ 2014 13:37
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء) کراچی میں آج شروع ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم سیکورٹی خدشات کے باعث ملتوی کردی گئی، مہم کل سے شروع ہوگی۔ ملک بھر کی طرح کراچی میں آج سے شروع ہونے والی چار روزہ قومی انسداد پولیو مہم شروع نہ ہوسکی۔حفاظتی ٹیکے لگانے کے توسیعی پروگرام کے ڈائریکٹر مظہر خمیسانی کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث کراچی میں انسداد پولیو مہم آج شروع نہیں ہوسکی جبکہ سندھ میں مہم شروع کردی گئی ہے۔ کراچی میں یہ مہم کل سے شروع ہوگی اور صرف ان علاقوں میں مہم چلائی جائے گی جہاں پولیو رضا کاروں کو سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔کراچی میں چار روزہ مہم کے دوران 75 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
دوسری جانب بلوچستان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے ۔ کوئٹہ میں پونے پانچ لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ تین روزہ انسداد پولیومہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے نو سو انیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ جو اسپتالوں ، ریلوے اسٹیشن ، ائیر پورٹ ، بس اڈوں اور گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلائیں گی ۔ پولیو ورکرزکی حفاظت کے لیے بلوچستان کانسٹبیلری کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.