پولیس کانسٹیبلوں کی بھرتی میں بے قاعدگی ،تین افسران پر مشتمل کمیٹی کے نام سندھ ہائی کورٹ میں پیش کردیئے گئے ،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ظفر بخاری ،ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی اظہر رشید اور ڈی آئی جی ایس آر پی طاہر عالم شامل ،عدالت کی 90دن میں رپورٹ کی ہدایت

پیر 24 مارچ 2014 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر سندھ پولیس میں کانسٹیبلوں کی بھرتی میں ہونے والی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کے لیے تین افسران پر مشتمل کمیٹی کے نام عدالت میں پیش کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں ذاکر حسین اور دیگر نے درخواست دائر کی تھی کہ انہوں نے سندھ پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتیوں کے لیے انٹرویو دیئے اور تمام ٹیسٹ بھی پاس کیے لیکن پیسے لے کر یا سیاسی بنیادوں پر دوسرے امیدواروں کو تعینات کردیا گیا ۔

اس درخواست پر عدالت نے تحقیقات کے لیے ایک کمیشن تشکیل دینے کے احکامات دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ حکومت سندھ تین اعلی ٰ افسران کے نام عدالت کو دے جس پر حکومت نے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ظفر بخاری ،ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی اظہر رشید اور ڈی آئی جی ایس آر پی طاہر عالم کے نام عدالت میں پیش کردیئے۔ عدالت نے کمیشن کو 90 دن میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :