پشاور،چمکنی کی حدود سے نامعلوم مسلح افراد نے گھر سے پولیو ورکر کو اغواء کر نے کے بعد قتل کردیا

پیر 24 مارچ 2014 20:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) پشاورکے علاقہ چمکنی کی حدود سے نامعلوم مسلح افراد نے گھر سے پولیو ورکر کو اغواء کر نے کے بعد قتل کردیاہے پولیس کے مطابق تھانہ چمکنی کی حدود گلوزئی سے پانچ نامعلوم مسلح افراد نے کزشتہ رات گھر میں گھس کر پولیو ورکرسلمہ غنی کو اغواء کر نے کے بعد قتل کردیا۔پولیس نے پولیو ورکر کی نعش تحویل میں لے کر پوسٹ ماٹم کے لیے خیبرٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے پولیو ورکر کے شوہر کریم خان کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرلی ۔ا ے ایس پی تھانہ چمکنی محمد فصل کے مطابق مقتولہ کی لنعش داؤد زئی کے علاقے میں نہر کے پاس سے ملی ہیں ۔جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہیں اے ایس پی کاکہناتھا کے تفتیش جاری ہیں تاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا کے واقع زاتی دشمنی کی بناء پر پیش آیا یہ کسی اور وجہ سے۔واضع رہے لیڈی ہیلتھ ورکر سلمہ کئی سالوں سے اپنے علاقے میں کے بطوورکر ر کام کرہی تھی۔

متعلقہ عنوان :