سندھ میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز میں داخل

بدھ 26 مارچ 2014 12:59

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2014ء) سندھ میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز میں داخل ہوگئی ، کراچی میں ایک سے پانچ سال کی عمر کے23 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت سندھ کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز81یونین کونسلز میں پولیومہم جاری ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں، انسداد پولیو مہم کے تحت کراچی کے ایک سے 5 برس کے 23 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ گزشتہ روز 79 یونین کونسلز میں پولیو مہم مکمل کی گئی جبکہ 59 یونین کونسلز میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر مہم روک دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :