غفلت برتنے پر محکمہ صحت سندھ کے 7 ڈاکٹرز برطرف

بدھ 26 مارچ 2014 12:59

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2014ء) چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ نے فرائض سے غفلت بھرتنے پر محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والی ایک لیڈی ڈاکٹر سمیت 7 ڈاکٹرز کو معطل کردیا۔ ترجمان چیف سیکریٹری کے مطابق ان ڈاکٹرز کو فرائض سے غفلت برتنے اورڈیوٹی سے طویل غیر حاضری پر برطرف کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

برطرف کئے جانے والے ڈاکٹر ز میں ڈاکٹر وقار مصطفی قریشی، ڈاکٹر سید ظفر مہدی، ڈاکٹر نثار احمدڈاہر، ڈاکٹر اعجاز حسین، ڈاکٹر عبدالجبار صدیقی، ڈاکٹر ارشد اللہ اور ڈاکٹر لبنیٰ تسنیم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ڈاکٹر کی مشاہراتی ترقی تین سال اور دو کی ایک سال کے لئے موخر کی گئی ہے جبکہ ایک ڈاکٹر کو وارننگ دی گئی جبکہ ایک ڈاکٹر کی تنزلی کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق چیف سیکریٹری نے خبردار کیا ہے کہ فرائض سے غفلت برتنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :